مجھے ڈیل کے تحت بنی گالا بھیجا گیا توکینسل کرکے جیل رکھ لیں، بشریٰ بی بی

Feb 01, 2024 | 22:56:PM
مجھے ڈیل کے تحت بنی گالا بھیجا گیا توکینسل کرکے جیل رکھ لیں، بشریٰ بی بی
کیپشن: بشریٰ بی بی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حاشروڑائچ)اڈیالہ جیل میں مبینہ غیرشرعی نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے بنی گالہ میں قید کئے جانے کے حوالے سے کہاہے کہ اگر مجھے ڈیل کے تحت بنی گالا بھیجا گیا تو ڈیل کینسل کرلیں مجھے جیل رکھ لیں۔
اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی نے پہلی مرتبہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ انسان خود گرفتاری کیلئے جیل آگیا اور کیا ہوسکتا ہے،میرے گھر کو سب جیل بنادیا گیا، وہ کوئی ہوٹل تو نہیں،ہم بزدل نہیں سچے لوگ ہیں، زندگی میں غلط کام نہیں کیا، ہمارا ایمان مضبوط ہے اور ایمان کی وجہ سے یہاں کھڑے ہیں ،اہلیہ بانی پی ٹی آئی نے کہاکہ مجھے بتایا گیا تھاکہ سملی ریسٹ ہاؤس لے کر جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عدت میں نکاح کیس؛ عمران خان، بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا کے درمیان جھگڑا، تلخ جملوں کا تبادلہ