نکاح کیس: بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا کے مابین تلخ جملوں کا تبادلہ

Feb 01, 2024 | 22:25:PM
دوران عدت نکاح کیس: بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا کے مابین تلخ جملوں کا تبادلہ
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بانی پاکستان تحریک انصاف اور بشریٰ بی بی کیخلاف عدت میں نکاح کیس کی سماعت کے دوران عمران خان، بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں عدت میں نکاح کیس کی سماعت سینئر سول جج قدرت اللّٰہ نیازی نے کی، سماعت کے دوران بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

دوران سماعت بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا، بانی پی ٹی آئی نے جج قدرت اللّٰہ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ میں اور بشریٰ بی بی قرآن پاک پر حلف لینے کو تیار ہیں خاور مانیکا بھی حلف لے۔

بانی پی ٹی آئی  نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو نکاح کے دن دیکھا، قرآن اٹھانے کو تیار ہوں، جس پر خاور مانیکا نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ تم جھوٹ بول رہے ہو خدا سے ڈرو، تم نے میرا گھر برباد کیا۔

عمران خان نے عدالت سے قرآن پاک پر حلف لینے کی ضد کی۔

دوران سماعت خاور مانیکا بھی جج کے سامنے پہنچ گئے اور بشریٰ بی بی کے ساتھ تلخ کلامی شروع کر دی اور کہا کہ بچے سوال کرکے کے تھک گئے مگر تم نے جوب نہیں دیا، چھوٹی بیٹی رات کو اٹھ اٹھ کر روتی ہے، میرا گھر اور  بچے برباد  کر دیے۔

جس پر عمران خان نے کہا کہ آپ کو یہ سب چھ سال بعد یاد آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: مبینہ غیر شرعی نکاح کیس کی ساڑھے 10 گھنٹے سماعت،3 گواہوں کے بیانات قلمبند

سماعت کے وقت بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان ریاض گل بھی جرح کے دوران خاور مانیکا سے لڑ پڑے اور انہیں مکا مارنے کی کوشش کی۔

عدت میں نکاح کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی، عدالت نے تمام چار گواہان کے بیانات قلمبند کر لیے، گواہان میں مفتی سعید، عون چوہدری، خاور مانیکا اور محمد لطیف شامل تھے۔
بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان ریاض گل نے 2 گواہان خاور مانیکا اور عون چوہدری پر جرح مکمل کرلی، بشریٰ بی بی کے وکیل کل مزید 2 گواہان محمد لطیف اور مفتی سعید پر جرح کریں گے۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ کل چاروں گواہان پر جرح کریں گے۔