امارات کے وزیر تجارت کے دورے سے باہمی تعلقات کو مزید تقویت ملے گی، گوہر اعجاز

Feb 01, 2024 | 20:05:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم) متحدہ عرب امارات کے وزیر تجارت ڈاکٹر ثانی بن احمد الزیودی پاکستان پہنچ گئے۔ 

وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے متحدہ عرب امارات کے وزیر تجارت کا اسلام آباد  ایئررپورٹ پر استقبال کیا اور کہا کہ متحدہ عرب امارات کے وزیر تجارت ڈاکٹر ثانی بن احمد الزیودی کے دورے سے پاک امارات باہمی تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔ 

یہ بھی پڑھیے: روس، اٹلی اور منگولیا کے ساتھ تجارتی و ثقافتی تعلقات بڑھانے کی ضرورت ہے، صدر مملکت 

ان کا مزید کہنا تھا کہ دوطرفہ تجارتی حجم کو بڑھانے اور پاکستان میں متحدہ عرب امارات کی سرمایہ کاری پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات کے وزیر تجارت 2 روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچے ہیں۔