روس، اٹلی اور منگولیا کے ساتھ تجارتی و ثقافتی تعلقات بڑھانے کی ضرورت ہے، صدر مملکت 

Feb 01, 2024 | 18:07:PM
روس، اٹلی اور منگولیا کے ساتھ تجارتی و ثقافتی تعلقات بڑھانے کی ضرورت ہے، صدر مملکت 
کیپشن: فوٹو 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو روس، اٹلی اور منگولیا کے نامزد سفراء نے سفارتی اسناد پیش کیں۔

نامزد سفراء نے صدر مملکت سے الگ الگ ملاقات کی، اس موقع پر صدر مملکت کا کہنا تھا کہ روس، اٹلی اور منگولیا کیساتھ تجارتی، اقتصادی، ثقافتی اور عوامی روابط مزید وسیع کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاروں کیلئے بے پناہ مواقع موجود ہیں، سرمایہ کار معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری سے پاکستان کے کاروبار دوست ماحول سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: این ڈی ایم اے اور کوہسار یونیورسٹی کے مابین آفات سے نمٹنے میں تعاون کا معاہدہ

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نامزد سفراء کو پاکستان میں تعیناتی پر مبارکباد بھی پیش کی اور کہا ’امید ہے کہ نامزد سفراء پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات مزید بہتر بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے‘۔