این ڈی ایم اے اور کوہسار یونیورسٹی کے مابین آفات سے نمٹنے میں تعاون کا معاہدہ

Feb 01, 2024 | 17:45:PM
این ڈی ایم اے اور کوہسار یونیورسٹی کے مابین آفات سے نمٹنے میں تعاون کا معاہدہ
کیپشن: فوٹو 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) این ڈی ایم اے اور کوہسار یونیورسٹی کے ساتھ آفات سے نمٹنے کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کیلئے معاہدہ طے پایا ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے تھنک ٹینک نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزاسٹر مینجمنٹ (این آئی ڈی ایم) اور کوہسار یونیورسٹی مری (کے یو ایم) کے مابین یکم فروری 2024ء کو معاہدہ طے پایا جس کا مقصد دونوں اداروں کے مابین تعاون کو فروغ دینا تھا۔

چیف کوآرڈینیٹر این آئی ڈی ایم تنویر پراچہ اور وائس چانسلر کے یو ایم پروفیسر ڈاکٹر حبیب علی بخاری نے معاہدے کے کاغذات  پر دستخط کیے جسکی تقریب این ڈی ایم اے ہیڈ کوارٹرز میں منقعد ہوئی۔

اس معاہدے کے تحت ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور متعلقہ شعبوں کے حوالے سے اداروں کے صلاحیتی دائرہ کار میں اضافے کے ساتھ ساتھ لائحہ عمل اور طریقہ کار کو جدید بنانے کیلئے تحقیق اور تجربات کے تبادلے کیلئے دونوں اداروں کے مابین معاونت کو فروغ ملے گا۔

معاہدہ پر دستخط کے بعد یونیورسٹی کی ٹیم نے این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کا دورہ بھی کیا۔