لاہور: ڈولفن فورس اور پی آر یو کی کارروائی، ڈمی پستول دکھا کر وارداتیں کرنیوالا گینگ گرفتار

Feb 01, 2023 | 11:42:AM
لاہور: ڈولفن فورس اور پی آر یو کی کارروائی، ڈمی پستول دکھا کر وارداتیں کرنیوالا گینگ گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران یامین) لاہور میں ڈولفن اور ستوکتلہ پی آر یو نے کارروائی کرتے ہوئے ڈمی پستول دکھا کر وارداتیں کرنیوالے 2 رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا۔

ڈولفن ترجمان کے مطابق دونوں ڈاکو بینکوں کے گرد وارداتیں کرتے تھے۔

یہ بھی پڑھیے: مریدکے، شہر بھر میں ڈاکو بے قابو، باراتیوں کو لوٹ لیا

گرفتاری کے وقت بھی ملزمان شہری سے واردات کر رہے تھے جس کی اطلاع ڈولفن اور قریب موجود پی آر یو وہیکل کو ملی جنھوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر ملزمان کی فرار ہونے کی کوشش ناکام بنا دی اور انہیں گرفتار کرلیا۔

ملزمان کے قبضے سے ڈمی پستول اور موٹر سائیکل برآمد کرلیا۔ بعدازاں دونوں ملزمان کو تھانہ ستوکتلہ کے حوالے کردیا گیا جہاں مزید کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔