مریدکے: شہر بھر میں ڈاکو بے قابو، باراتیوں کو لوٹ لیا

Feb 01, 2023 | 11:22:AM
مریدکے: شہر بھر میں ڈاکو بے قابو، باراتیوں کو لوٹ لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(آغا محسن رضا) مریدکے میں اسٹریٹ کرائمز اور جرائم کی بڑھتی ہوئی شرح کو لیکر شہری تشویش کا شکار ہیں۔

ایسی ہی ایک واردات مریدکے شیخوپورہ روڑ پر پیش آئی جہاں تین موٹر سائیکلوں پر سوار 6 ڈاکوؤں نے دلہا دلہن سمیت کئی باراتیوں کو لوٹ لیا۔ 

تفصیلات کے مطابق ڈاکو 10 تولے طلائی زیورات، 10 موبائل فونز اور لاکھوں روپے کی نقدی لے اڑے۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی، پولیس مقابلے، 4 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

اس دوران ڈاکوؤں نے بغیر کسی خوف اور مزاحمت کے لوٹ مار کی اور باآسانی فرار ہوگئے۔

بعدازاں متاثرہ افراد نے متعلقہ تھانے کے سامنے احتجاج کیا اور پولیس سے فوراً کارروائی کا مطالبہ کیا۔