کراچی: پولیس مقابلے، 4 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

Feb 01, 2023 | 10:52:AM
کراچی: پولیس مقابلے، 4 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انیس قائم خانی) شہر قائد میں دو مختلف پولیس مقابلوں کے دوران 4 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔

کراچی پولیس کے مطابق عوامی کالونی میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے جن کی شناخت زوہیب اور اشفاق کے نام سے ہوئی جبکہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: لاڑکانہ،مبینہ پولیس مقابلہ، ڈاکو ہلاک

پولیس نے مزید بتایا کہ سپر ہائی وے جمالی پل کے قریب ہونے والے ایک اور پولیس مقابلے کے دوران بھی دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہوئے ہیں، ملزمان کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جائے گی جس کے بعد تفتیش کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔