اسٹیج پر دلہن کا انوکھا انداز۔۔ دلہا اور باراتی حیران ۔۔ویڈیو وائرل

Feb 01, 2022 | 09:57:AM
اسٹیج پر دلہن کا انوکھا انداز دلہا حیران
کیپشن: دلہن کا انوکھا انداز فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (مانیٹرنگ ڈیسک)فلموں میں  ایکشن سے بھرپور کرتب تو سمجھ آتے ہیں لیکن حقیقی زندگی میں اگر آپ کے سامنے کوئی ایسا کرے تو آپ کا ردعمل کیا ہوگا؟ ضرور آپ حیران ہوجائیں گے اور اگر ایسا کرنے والی سجی سنوری دلہن ہو تو؟

ہالی وڈ فلم ’The Matrix‘ تو سب نے ہی دیکھی ہوگی جس میں ہیرو کا سلو موشن میں پیچھے کی طرف جھکتے ہوئے گولیوں کی بوچھاڑ سے بچنا مقبول ترین سین ہے۔جی ہاں ایسی ہی ایک ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جو ممکنہ طور پر بھارت کی ہے کیوں کہ ہندو مذہب میں شادی کے موقع پر دلہا اور دلہن ایک دوسرے کو ’ورمالا‘ یعنی پھولوں کا ہار پہناتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں شدید دھند۔۔ موٹروے ایم 2 ۔۔ ایم 3 ۔۔ ایم 11 بند

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکا اور لڑکی اسٹیج پر کھڑے  ہیں اور دلہا دلہن کو ورمالا پہنانے کیلئے ہاتھ آگے بڑھاتا ہے لیکن دلہن پیچھے کی طرف جھکتی ہے۔

دلہا مزید آگے بڑھتا ہے لیکن دلہن پیچھے کی طرف مزید جھکتی جاتی ہے یہاں تک کہ اس کا جھکاؤ حیران کن طور پر تقریباً 90 ڈگری تک پہنچ جاتا ہے اور دلہا ورمالا نہیں پہنا پاتا۔ اسی دوران دلہا دلہن کو اوپر اٹھا لیتا ہے اور پھر دونوں ہنسنے لگتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:جسٹس عمرعطا بندیال کل چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھائیں گے
 یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ ویڈیو کب کی ہے تاہم اسے دیکھنے والوں نے کافی پسند کیا ہے اور دلہن کے اس انداز نے لوگوں کو حیران کردیا ہے کیوں کہ عام طور پر کسی انسان کا پیچھے کی طرف اتنا زیادہ مڑنا آسان نہیں ہوتا۔