وزیراعظم شہبازشریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے

Dec 01, 2025 | 23:25:PM
وزیراعظم شہبازشریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعظم شہبازشریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے۔

وزیر اعظم کے طیارے نے لاہور اولڈ ائیر پورٹ پر لینڈنگ کی۔وزیر اعظم شہباز شریف اولڈ ائیر پورٹ سے رہائش گاہ روانہ ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف جاتی امراء جائیں  گے، جاتی امراء میں وزیر اعظم کی سابق وزیراعظم نواز شریف سے  ملاقات متوقع ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کل لاہور سے اسلام آباد پہنچیں گے۔

یادرہے کہ وزیراعظم شہباز شریف 26نومبر کو بحرین کے 2 روزہ دورے پر روانہ ہو ئے تھے۔وزیراعظم کے وفد میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وفاقی وزرا اور سینئر افسران بھی شامل تھے۔وزیراعظم اپنے دورہ بحرین مکمل کرنے کے بعد برطانیہ چلے گئے تھے۔جہاں انہوں نے اپنا طبی معائنہ کرایا اور مختلف وفود سے ملاقاتیں کیں۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: