میٹرک امتحانات کیلئے داخلے بھجوانے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی

Dec 01, 2025 | 09:46:AM
 میٹرک امتحانات کیلئے داخلے بھجوانے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پنجاب بھر کے میٹرک کے طلبا وطالبات  کے داخلوں کی آخری تاریخ میں توسیع کردی گئی۔
پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمینز نے میٹرک سالانہ امتحانات 2026 کے لیے داخلہ شیڈول میں توسیع کر دی ہے، اس حوالے سے نیا نوٹیفکیشن 26 نومبر 2025 کو جاری کیا گیاہے۔
نئے شیڈول کے مطابق سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 10 دسمبر مقرر کی گئی ہے جو پہلے 27 نومبر تھی۔
ڈبل فیس کے ساتھ داخلہ جمع کرانے کی آخری تاریخ 23 دسمبر کر دی گئی ہے جو پہلے 11 دسمبر تھی جبکہ ٹرپل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ 6 جنوری 2026 مقرر کی گئی ہے، جو پہلے 24 دسمبر تھی۔

یہ بھی پڑھیں:نیپال میں پھر زلزلہ،عمارتیں لرزاٹھیں،عوام میں خوف و ہراس
پی بی سی سی نے تصدیق کی ہے کہ میٹرک پارٹ ٹو (سالانہ اول) کے امتحانات 3 مارچ 2026 سے شروع ہوں گے،نوٹیفکیشن تمام تعلیمی بورڈز، کنٹرولرز آف امتحانات اور متعلقہ حکام کو بھیج دیا گیا ہے تاکہ نئی تاریخوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔
 یہ فیصلہ طلبہ اور والدین کی سہولت کے لیے کیا گیا ہے تاکہ داخلہ جمع کرانے میں درپیش مشکلات کم ہو سکیں۔