نیپال میں پھر زلزلہ،عمارتیں لرزاٹھیں،عوام میں خوف و ہراس
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)نیپال میں ایک بار پھر 4.2 شدت کے زلزلے نے عوام میں خوف و ہراس پیدا کردیا۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اتوار کو آنے والے زلزلے نے عوام کو مزید خوف میں مبتلا کردیا ، تاہم زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔
نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اتوار کو نیپال میں 4.2 کی شدت کا زلزلہ آیا، زلزلہ 10 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا، اس سے قبل 6 نومبر کو 3.6 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کیخلاف راج ناتھ کا بیان، کینیڈا میں سکھوں کابھارتی ہائی کمیشن کے سامنے مظاہرہ
واضح رہے کہ نیپال ہمالیہ کے علاقے میں واقع ہے جو ہندوستانی اور یوریشین ٹیکٹونک پلیٹوں کے مسلسل تصادم کی وجہ سے شدید زلزلے کی سرگرمیوں کا ایک علاقہ ہے۔