نامور پاکستانی گلوکار استاد بدر الزمان انتقال کر گئے

Dec 01, 2023 | 16:21:PM
نامور پاکستانی گلوکار استاد بدر الزمان انتقال کر گئے
کیپشن: نامور پاکستانی گلوکار استاد بدر الزمان انتقال کر گئے
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) لالی وڈ انڈسٹری کے نامور گائیک استاد بدر الزمان انتقال کر گئے۔

پاکستانی فلم انڈسٹری لالی ووڈ کے نامور گلوکار استاد بدالزمان ایک عرصہ سے دل کے عارضے میں مبتلا تھے، موسیقار و گلوکار صبح اپنے خالق حقیقی سے جا ملے، معروف موسیقار اورگلوکاراستاد بدر الزمان کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، نماز جنازہ ٹاؤن شپ لاہور کے مقامی پارک میں ادا کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: موٹرسائیکل کے شوقین افراد کیلئے بری خبر

استاد بدرالزمان نے اپنی روشن خیال گائیکی سے دنیابھرمیں پاکستان کا نام روشن کیا، کلاسیکل گائیکی میں وہ ایک استاد کا درجہ رکھتےتھے، وہ این سی اے کالج میں بطور میوزک لیکچرار بھی کام کر رہے تھے۔