وزیراعظم کی سابق ایم پی اے ماجد ظہور کی رہائش گاہ آمد،والدہ کے انتقال پراظہارِتعزیت

Aug 01, 2026 | 18:14:PM
وزیراعظم کی سابق ایم پی اے ماجد ظہور کی رہائش گاہ آمد،والدہ کے انتقال پراظہارِتعزیت
کیپشن: وزیراعظم کی سابق ایم پی اے ماجد ظہور کی رہائش گاہ آمد،والدہ کے انتقال پر تعزیت کی
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راودلشاد) وزیراعظم شہباز شریف سابق ایم پی اے ماجد ظہور کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے  ماجد ظہور سے ان کی والدہ کے انتقال پر دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا۔

اس موقع پر سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز بھی ان  کے ہمراہ  تھے۔  
وزیراعظم نے مرحومہ کے درجات کی بلندی، مغفرت اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی،سابق وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے بھی مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی اور سوگوار خاندان سے اظہارِ تعزیت کیا۔ 

یہ بھی پڑھیں : دہشتگردی کیخلاف سیکیورٹی فورسز شاندار کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں:وزیراعظم