دہشتگردی کیخلاف سیکیورٹی فورسز شاندار کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں:وزیراعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کاروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین کرتے ہوئے کہا ہے کہ عزم استحکام کے ویژن کے تحت دہشتگردی کیخلاف سیکیورٹی فورسز شاندار کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں۔
اپنے بیان میں وزیراعظم آپریشن میں فتنتہ الخوارج کے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی ستائش کرتے ہوئے آپریشن کے دوران دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے میجر حافظ احسان الٰہی کو خراج عقیدت پیش کیا ۔
شہباز شریف نے شہید کی بلندی ء درجات کی دعاء اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مزید کہا کہ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : شہید میجر حافظ احسان الہی کی عظیم قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا؛وزیر داخلہ محسن نقوی