شہید میجر حافظ احسان الہی کی عظیم قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا؛وزیر داخلہ محسن نقوی

Aug 01, 2026 | 17:33:PM
شہید میجر حافظ احسان الہی کی عظیم قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا؛وزیر داخلہ محسن نقوی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز )وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ شہید میجر حافظ احسان الہی کی عظیم قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، شہید میجر حافظ احسان الہی جیسے بہادر سپوت قوم کا فخر ہیں، ان کی لازوال قربانی دہشتگردی کے خلاف ہمارے غیر متزلزل عزم کا ثبوت ہے۔ 

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی  نے شمالی وزیرستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے میجر حافظ احسان الہی کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت کیا ہے۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نےشہید میجر حافظ احسان الہی کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میجر حافظ احسان الہی نےوطن پر جان قربان کرکے بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا ،شہید میجر حافظ احسان الہی نے بے مثال جرات اور شجاعت کا مظاہرہ کرکے 5 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔

محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ  شہید میجر حافظ احسان الہی جیسے بہادر سپوت قوم کا فخر ہیں،شہید میجر حافظ احسان الہی کی عظیم قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،5 خوارج ہلاک،میجر حافظ احسان الٰہی شہید