ایبٹ آباد:خیبرپختونخوا پولیس میں تین افسران کے تبادلے اور تقرریاں
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) آئی جی خیبرپختونخوا نے پولیس افسران کے تبادلوں اور نئی تعیناتیوں کے احکامات جاری کر دیئے، جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 19 کے پولیس افسر یاسر آفریدی کو ایس ایس پی آپریشنز پشاور تعینات کر دیا گیا ہے۔
اسی طرح گریڈ 18 کے افسر طاہر اقبال خان، جو اس سے قبل ایس ایس پی ایبٹ آباد کے فرائض انجام دے رہے تھے، کو ڈی پی او کوہستان اپر مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ایس ایس پی رحیم حسین، جو اس وقت سی ٹی ڈی ہیڈ کوارٹرز میں خدمات انجام دے رہے تھے،کو ایس ایس پی کوآرڈینیشن کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔
محکمہ پولیس کے ذرائع کے مطابق یہ تبادلے اور تعیناتیاں انتظامی بہتری اور مؤثر کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :قاسم اور سلیمان نے ویزا کیلئے پاکستان ہائی کمیشن میں درخواست جمع کروا دی: علیمہ خان