فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے آن لائن اپلائی کرنے کی فیسوں میں اضافہ کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بابر شہزاد ترک) فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے آن لائن اپلائی کرنے کی فیسوں میں اضافہ کردیا، تمام امیدواروں کو نئی فیسوں کے مطابق درخواست جمع کرانا ہوگی۔
فیسوں میں اضافہ فنانس ڈویژن کی منظوری سے کیا گیا ہے، فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے عوامی آگاہی کیلئے آن لائن اپلائی کرنے کی فیسوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔
گریڈ 16 اور 17 کے امتحان کے لیے نئی فیس 600 روپے جبکہ گریڈ 18 کے لیے فیس بڑھا کر 1500 روپے کر دی گئی، گریڈ 19 کی نئی فیس 2500 جبکہ گریڈ 20 اوراس سے اوپر کے امتحان کیلئے فیس 3 ہزار روپے ہوگئی۔
ریویو پٹیشن اور نمائندگی کی فیس 500 روپے مقرر کی گئی ہے،نئی فیسوں کا اطلاق 21 ستمبر 2025 سے ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں : پی سی بی کا ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان کے نام سے شرکت پرپابندی کا فیصلہ