سیاست چھڈو، کھیڈاں دی وی خیال کرو۔۔بغیر کوچ کے پاکستانی ریسلر نےمیڈل جیت لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ورلڈ ماس ریسلنگ چیمپئن شپ میں بغیر کوچ کے پاکستانی کھلاڑی اسامہ بٹ کی کامیابی، پاکستان کے لیے بڑی خوشخبری اور تاریخی لمحہ بنا دیا۔
تفصیلات کے مطابق اسامہ بٹ نے منگولیا میں ورلڈ ماس ریسلنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کے لیے سلور میڈل جیت لیا ، انہوں نے یہ کامیابی بغیر کوچ کے حاصل کی،اسامہ بٹ نے ابتدائی مقابلوں میں منگولیا اور قازقستان جیسے مضبوط ممالک کے کھلاڑیوں کو شکست دی،اسامہ بٹ نے دونوں ممالک کے کھلاڑیوں کو شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی،فائنل میں انہوں نے انتہائی سنسنی خیز مقابلہ کیا،اسامہ بٹ معمولی فرق سے گولڈ میڈل حاصل نہ کر سکے۔
اسامہ بٹ کے ہمراہ کوئی کوچ موجود نہ تھا،بھارت کے پنجاب سے آئے ایک کوچ نے جذبہ خیر سگالی کے تحت اسامہ بٹ کی حوصلہ افزائی کی،پاکستان ماس ریسلنگ فیڈریشن بھارتی فیڈریشن کی تہہ دل سے مشکور ہے۔پاکستان ماس ریسلنگ فیڈریشن کے صدر نواب فرقان خان خود بھی اسامہ بٹ کے ہمراہ موجود تھے۔صدر فیڈریشن نے اسامہ بٹ کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔
یہ بھی پڑھیں:شاہ رخ خان نے پہلی مرتبہ بہترین اداکار کا قومی ایوارڈ جیت لیا