شاہ رخ خان نے پہلی مرتبہ بہترین اداکار کا قومی ایوارڈ جیت لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارت کے71؍ ویں نیشنل فلم ایوارڈز میں بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان اور وکرانت میسی کو بہترین اداکارجبکہ رانی مکھرجی کو بہترین اداکارہ کا اعزاز تفویض کیا گیا ہے،اورفلم ’’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘‘ کو بہترین فلم کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کےمطابق بھارت کے نیشنل فلم ایوارڈز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کو فلم ’’جوان‘‘ اوروکرانت میسی کو فلم ’’ٹویلتھ فیل‘‘ کیلئے بہترین اداکار کا ایوارڈ تفویض کیا گیا ہے۔ رانی مکھرجی کو فلم ’’مسز چٹرجی ورسیز ناروے‘‘ کیلئے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔ یہ فلم سگاریکا چکرورتی کی حقیقی زندگی سے متاثر ہوکر بنائی گئی ہے جو ناروے کی چائلڈ ویلفیئر سروسز سے طویل جدوجہد کے بعد اپنے بچوں کوحاصل کرنے میں کامیاب رہتی ہے۔’’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘‘ کو بہترین فلم کااعزاز تفویض کیا گیا ہے۔ اس فلم میں رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ نے مرکزی کردار نبھائے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:اروشی روٹیلا کا زیورات سے بھرا بیگ ایئرپورٹ سے غائب