پنجاب یونیورسٹی اور چین کی وہان یونیورسٹی نے چاول کانیا ہائبرڈ بیج تیار کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)چاول کی پیداوار میں نئی ایجاد سامنے آ گئی، پنجاب یونیورسٹی اور چین کی وہان یونیورسٹی نے نیا ہائبرڈ بیج تیار کر لیاجس سے چاول کی فی ایکڑ پیداوار تین گنا بڑھ کر 140 من فی ایکڑ ہو جائے گی۔
نیا ہائبرڈ چاول پاکستان میں تیار ہونے والا پہلا ہانگ لیان قسم کا ہائبرڈ چاول ہے جسے پنجاب یونیورسٹی اور وہان یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے مل کرایجادکیاہے،پنجاب یونیورسٹی سے چیئرمین شعبہ پلانٹ بریڈنگ جینیٹکس ڈاکٹر محمد اشفاق اورڈاکٹر محمد علی کلاسرا تحقیقاتی ٹیم میں شامل ہیں جبکہ وہان یونیورسٹی چین سے پروفیسر رنشان ژو، ڈاکٹر ژیانٹنگ وو، شو و دیگر تحقیقاتی ٹیم میں شا مل ہیں,تکنیکی مراحل کی تکمیل کے بعد پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل نے نئے ہائبرڈ چاول کی منظوری دیدی اوراس کا کامیاب تجربہ پاکستان کے چاروں صوبوں کے مختلف شہروں میں کیا گیاہے۔

ڈاکٹر محمد اشفاق کاکہناہے کہ نئے ہائبرڈ چاول کی تیاری 10 سالہ تحقیق اور تجربے کا نتیجہ ہے،ہائبرڈ چاول کی نئی اقسام کو PU786 کے نام سے رجسٹر کرایا گیاہے ،یہ چاول بیکٹیریائی بیماریوں کے خلاف مزاحمتی صلاحیت رکھتا ہے اور شدید گرمی اور خطرناک کیڑوں کے خلاف مزاحمتی صلاحیت رکھتا ہے،نیا ہائبرڈ چاول قومی سطح پر چاول کی پیداوار میں اضافہ کرے گا،وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی نے نئے ہائبرڈ چاول کی تحقیق کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا، یہ ہائبرڈ چاول پاکستان کے زرعی شعبے میں انقلاب ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری
وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کاکہناہے کہ نیا ہائبرڈ چاول پاکستان اور چین کی جامعات میں مشترکہ تحقیقاتی منصوبوں کو مزید فروغ دے گا،یہ چاول غذائیت میں بھی شہریوں کے لئے مفید ہو گا،فی ایکڑ تین گنا ذیادہ پیداوار سے عام کسان کو فائدہ ہو گا اس سے پاکستانی چاول کی ایکسپورٹ میں بھی اضافہ ہوگا،جامعات کا بنیادی کام ملک،قوم اور انڈسٹری کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔