راولپنڈی :برساتی نالے میں بہہ جانے والی گاڑی 10 روز بعد مل گئی ، لڑکی کی نعش کو نکال لیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی )راولپنڈی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے فیز 5 سے کار سوار باپ بیٹی کے بہہ جانے کا معاملہ ،ریسکیو راولپنڈی کی امدادی ٹیموں نے برساتی نالے میں بہہ جانے والی گاڑی کا 10 روز بعد سراغ لگا لیا ،گاڑی میں سوار اسحاق قاضی کی جواں سالہ بیٹی کی لاش بھی نکال لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے فیز 5 میں برساتی نالے میں بہہ جانے والی گاڑی کا 10 روز بعد سراغ لگا لیا ،گاڑی میں سوار اسحاق قاضی کی جواں سالہ بیٹی کی لاش بھی نکال لی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:پابندی ختم،بڑا فیصلہ،پیٹرولیم ڈویژن نے خوشخبری سنا دی
افسوسناک واقعہ 23 جولائی 2025 کو اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں پیش آیا تھا جہاں اسحاق قاضی اپنی 25 سالہ بیٹی کے ساتھ کار چلا رہے تھے۔