مائیکل جیکسن کا پرانا اور داغدار موزہ ہزاروں ڈالرز میں نیلام
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاپ میوزک کے شہنشاہ مائیکل جیکسن کا پرانا اور داغدار موزہ ہزاروں ڈالرز میں نیلام ہوگیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فرانس میں 30 جولائی 2025 کوہونےوالی ایک نیلامی کے دوران مائیکل جیکسن کا پہنا ہوا جراب موزہ 8,822امریکی ڈالرمیں نیلام ہوگیا۔
یہ سفید ایتھلیٹک موزہ نگینوں سے مزین ہے جو وقت گزرنے کے باعث پیلاہٹ کاشکارہونے کے علاوہ مائیکل جیکسن کے پسینے کے باعث داغدار ہوگیا تھا، آنجہانی گلوکار نے اسے 1997 میں فرانس کے شہر نیم میں ہونےوالے اپنے کنسرٹ کے دوران پہنا تھا۔
نیلامی سے قبل اندازہ لگایا گیا تھا کہ یہ موز3,400 سے 4,500 امریکی ڈالرز میں فروخت ہوگا، مگر مداحوں اور نوادرات جمع کرنے والوں کی غیر معمولی دلچسپی کے باعث یہ قیمت توقعات سے کئی زیادہ رہی۔
یہ بھی پڑھیں:جسٹن ٹروڈو اور کیٹی پیری کے درمیان قربتیں،افواہوں نے زورپکڑلیا
یہ موزہ ایک اسٹیج ٹیکنیشن کو جیکسن کے ڈریسنگ روم میں زمین پر پڑا ہوا ملا تھا ،اس ٹیکنیشن نے یہ موزہ دہائیوں تک محفوظ رکھا، نیلامی کے منتظمین نے اس یادگار کو’’غیر معمولی‘‘ اور مائیکل جیکسن کے مداحوں کے لیے ایک’’ثقافتی علامت‘‘ قرار دیاہےہے۔