ہلک ہوگن کی موت کیسے ہوئی؟بڑاانکشاف سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سابق لیجنڈری ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلنگ سٹار ہلک ہوگن کی موت کی اصل وجہ ایک ہفتے بعد سامنے آ گئی۔
غیرملکی میڈیاکے مطابق 71 سال کی عمر میں موت کوگلے لگانے والے ہلک ہوگن کا اصل نام ٹیری جین بولیا تھا،وہ 24 جولائی کو شدید دل کے دورے کی وجہ سے فوت ہوئے۔
ہلک ہوگن کی موت سے متعلق ان کے پرائمری کیئر فزیشن نے تصدیق کی،رپورٹ میں یہ انکشاف بھی سامنے آیا ہے کہ ریسلنگ آئیکون دل کی دھڑکن کی بے قاعدگی اور کینسر کی ایک قسم کرونک لمفوسائٹک لیوکیمیا کا بھی شکار تھے، جس کی معلومات نیشنل کینسر انسٹی ٹیوٹ نے فراہم کی ہے۔
سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کی رپورٹ کے مطابق اکیوٹ مایوکارڈیل انفارکشن اس وقت ہوتا ہے جب دل کے عضلات کو مناسب خون کی فراہمی نہیں ہوتی اور یہ عام طور پر coronary artery disease کی وجہ سے ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کیا سیف اور کرینہ کی طلاق ہو گی؟ وجہ کیا بنی، جانئے
ہلک ہوگن کی موت کے بعد ان کی اہلیہ اسکائی ڈیلی نے سوشل میڈیا پر لکھا تھا کہ ان کے شوہر صحت کے مسائل کا سامنا کر رہے تھے، مگر انہوں نے مزید تفصیلات ظاہر نہیں کی تھیں۔
واضح رہے کہ ہلک ہوگن کئی دہائیوں تک پروفیشنل ریسلنگ کا بڑا نام رہے، انہوں نے پہلے 8 میں سے 7 ریسل مینیا کے مین ایونٹ میں مرکزی کردار ادا کیا،اس کے علاوہ وہ کئی جرائد کے سرورق پر بھی نمودار ہوئے،اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے ہالی وڈ فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔