حالیہ سزائیں اشارہ ہے کہ پی ٹی آئی سسٹم سے باہر ہے، اویس توحید

Aug 01, 2025 | 00:33:AM
حالیہ سزائیں اشارہ ہے کہ پی ٹی آئی سسٹم سے باہر ہے، اویس توحید
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سینیئر تجزیہ کار اویس توحید نے کہا ہے کہ انسداد دہشتگردی عدالتوں کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماوں کو حالیہ سزائیں اشارہ ہے کہ یہ پارٹی اب نظام سے باہرہے ،تحریک انصاف کے لیے اب سسٹم میں جگہ نہیں ہے۔

 24 نیوز ایچ ڈی کے پروگرام گونج مسعود رضا کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے سینیئر تجزیہ کا ر اویس توحید نے کہا کہ جو نو مئی کو ہوا وہ قابل مذمت ہے اور اس پر سزائیں ہونی چاہییں مگر اس میں شفافیت بھی ہونی چاہیے لیکن ان کا کہنا تھا کہ حالیہ سزاؤں پر اعتراضات نظر آ رہے ہیں اور یہ سزائیں اشارہ ہیں کی تحریک انصاف سسٹم سے باہر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے ڈی این اے میں اسٹیبلشمنٹ کا خمیر ہے۔

 پروگرام میں شریک سینیئر تجزیہ کا ر حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ سیاسی عدم استحکام ہے،ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا پی ٹی آئی رہنماؤں کی سزاؤں پر خوشی کا اظہار افسوسناک ہے،انہوں نے مزید کہا کہ جن لوگوں نے وفاداریاں تبدیل کیں ان کو رعایت دی گئی اور ریاست نے سزائیں دلانے کے لیے جھوٹ بولا۔

پروگرام میں شریک سینیئر سیاستدان دانیال چوہدری کا کہنا تھا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ نیا نہیں ہے لیکن جو اب ہو رہا ہے،وہ بھی ملک کی سیاست کے لیے نقصاندہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہائبرڈنظام پی ٹی آئی کا  ہی لایا ہوا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں : این اے 129 ضمنی انتخاب،خواجہ سعد رفیق کی الیکشن میں حصہ لینے سے معذرت