این اے 129 ضمنی انتخاب،خواجہ سعد رفیق کی الیکشن میں حصہ لینے سے معذرت
کیپشن: رہنمان لیگ خواجہ سعد رفیق کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے این اے 129 ضمنی انتخاب میں حصہ لینے سے معذرت کرلی۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخاب کیلئےکارکنان اور پارٹی رہنماؤں کی جانب سے پیغامات موصول ہوئے، ضمنی انتخابات میں حصہ لینا مقامی امیدواران کا بنیادی حق ہے،ناگزیر سیاسی وجوہات کی بنیاد پر ان ضمنی انتخاب میں بطور امیدوار حصہ نہیں لینا چاہتا۔
علاوہ ازیں رہنمان لیگ خواجہ سعد رفیق نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ،ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگوکی گئی،خواجہ سعد رفیق نے ملکی معیشت کی بہتر سمت پر وزیراعظم شہبازشریف کو خراج تحسین پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں ؛ 3 حلقوں میں ضمنی الیکشن، پیپلز پارٹی کے مشاورتی اجلاس میں انتخابی حکمت عملی پرغور