3 حلقوں میں ضمنی الیکشن، پیپلز پارٹی کے مشاورتی اجلاس میں انتخابی حکمت عملی پرغور 

ن لیگ سے کوٹہ نہیں مانگیں گے بلکہ دبنگ طریقے سےالیکشن لڑینگے،سید حسن مرتضی

Jul 31, 2025 | 20:24:PM
 3 حلقوں میں ضمنی الیکشن، پیپلز پارٹی کے مشاورتی اجلاس میں انتخابی حکمت عملی پرغور 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی) پنجاب کے 3 انتخابی حلقوں میں ضمنی الیکشن کے حوالے سے  گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر اور جنرل سیکرٹری پی پی وسطی پنجاب سید حسن مرتضی کی زیر صدرارت پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کا مشاورتی اجلاس ہوا۔اجلاس میں پی پی 87میانوالی،این اے 66وزیر آباد  این اے 129لاہور کیلئے انتخابی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پی پی 87 میانوالی کے  ضمنی الیکشن کےاجلاس میں تسنیم قریشی،علی سانول،زبیر حمزہ،رانا عزیز الرحمن شریک ہوئے ۔این اے 66وزیر آباد کے اجلاس میں میاں اظہر حسن ڈار،امتیاز صفدر وڑائچ،چودھری اختر،اعجاز سمہ،ملک طاہر،ودود ڈار،شوکت باجوہ  شریک ہوئےاور این اے 129لاہور کے اجلاس میں چودھری اسلم گل،میاں مصباح الرحمن ،عثمان ملک،میاں ایوب،چودھری اختر چھوکر،نوید چودھری،فیصل میر،اورنگزیب برکی،رانا جواد،موسی کھوکھر،امجد جٹ،زاہد ذوالفقار،عاطف چودھری،حاجی عزیز الرحمن چن،نیلم جبار ،بشری منظور مانیکا،رانا جمیل منج،عمر شریف بخاری،فائزہ ملک،شاہدہ جبیں،چودھری اشرف،فاروق یوسف گھرکی،احسن رضوی،سبط حسن،چاروں ڈسٹرکٹ صدور شریک ہوئے۔اس موقع پر ڈویژنل صدر سرگودھا تسنیم قریشی نے پی پی 87کے حوالے سے بریفنگ دی۔ضلعی صدر خوشاب  علی سانول کا کہنا تھا کہ میانوالی میں پارٹی کی سینئر قیادت کی شرکت سے بہتر نتائج حاصل کر سکتے ہیں۔

پی پی 87 میانوالی کے ضمنی انتخابات کیلئے رانا عزیز الرحمن پارٹی کے الیکشن کوآرڈینیٹر مقرر کردیئے گئے۔حسن مرتضی نے پی پی 87 میانوالی سے زبیر حمزہ کو پیپلز پارٹی کی طرف سے نامزد کرنیکی سفارش کی۔

اس موقع پر جنرل سیکرٹری پی پی وسطی پنجاب سید حسن مرتضی نےکہا کہ این اے 66 وزیر آباد  میں پارٹی کی طرف سے مضبوط امیدوار میدان میں اتاریں گے۔این اے 129لاھور کیلئے پارلیمانی کمیٹی کی سفارشات پر ٹکٹ دینگے۔کسی نے ہمیں جگہ نہیں دینی،الیکشن لڑ کر پیپلز پارٹی کی جگہ حاصل کرینگے۔لاہور کے ہر گھر میں پیپلز پارٹی موجود ہے،صرف اسے جگانے کی ضرورت ہے۔ہمیں ڈرائنگ روم کی بجائے انتخابی میدان میں لڑ مرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے حلقے سے مسلسل رابطے رکھ کر ہم بہتر انتخابی نتائج حاصل کر سکتے ہیں۔ضمنی انتخابات  اپنے وسائل سے لڑینگے اور پیپلز پارٹی کی موجودگی ثابت کرینگے۔ن لیگ سے کوٹہ نہیں مانگیں گے بلکہ دبنگ طریقے سےالیکشن لڑینگے۔

یہ بھی پڑھیں:خاتون کو بلیک میل کرنیوالا ٹک ٹاکر پیکا ایکٹ کے تحت گرفتار