سلمان خان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

Aug 01, 2022 | 10:58:AM
فائل فوٹو
کیپشن: سلمان خان سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنیوالے ایشین اداکار
سورس: انسٹاگرام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) بالی ووڈ کے مشہور اداکار سلمان کسی تعارف کے محتاج نہیں ہے انہوں نے متعدد فلموں میں کام کر کے کئی نامور اعزاز اپنے نام کئے ہیں ۔ حال ہی میں انہوں نے ایک نے ایک اور اعزاز اپنے نام کیا ہے۔سپر اسٹار سلمان خان  ایشیا کے سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والے اداکار بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق سلمان خان  جلد ہی معروف رئیلیٹی شو 'بگ باس 16' کے ذریعے ٹی وی اسکرین پر واپسی کررہے ہیں۔  اداکار نے بگ باس سیزن 16 کی میزبانی کے فرائض انجام دینے کے لیے 800 کروڑ بھارتی روپے کا ناقابلِ یقین معاہدہ کیا ہے۔ سلمان خان نے اس شو کی پروڈکشن ٹیم سے شو کی میزبانی کے لیے 10 ٹریلین بھارتی روپے کی ڈیمانڈ کی تھی جس کے بعد بہت سے لوگ اس بارے میں غیر یقینی صورتِ حال کا شکار ہو گئے تھے کہ بگ باس کے اگلے سیزن کے میزبان سلمان خان ہی ہوں گے۔

واضح رہےکہ سلمان خان کی بگ باس کے سیزن 16 کے لیے 800 کروڑ بھارتی روپے میں ڈیل ہوچکی ہے، جبکہ  پچھلے سیزن میں سلمان خان کا معاوضہ تقریباً 350 کروڑ روپے تھا۔