مرحوم اداکار ببو برال کے بیٹے کی مالی امداد کیلئے اپیل

Apr 01, 2024 | 10:32:AM
مرحوم اداکار ببو برال کے بیٹے کی مالی امداد کیلئے اپیل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈسک )پاکستانی اسٹیج ڈراموں، فلموں اور ٹی وی کے ذریعے لاکھوں چہروں پر خوشیاں بکھیرنے والے نامور مزاحیہ اداکار ببو برال  کے بیٹے نبیل برال نے مالی امداد کے لیے اپیل کردی۔

مرحوم اداکار ببو برال کے بیٹے نبیل برال کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نبیل برال کا ایک بازو نہیں ہے اور دونوں ٹانگیں بھی زخمی ہیں۔ اُنہوں نے ویڈیو میں مالی امداد کی اپیل کرتے ہوئے بتایا کہ میری عمر 30 سال ہے اور میں اپنے گھر کا کمانے والا اکیلا مرد ہوں میرے ساتھ میری والدہ اور 2چھوٹی بہنیں رہتی ہیں۔

اُنہوں  نے بتایا کہ وہ بہت بیمار ہیں اور سوشل میڈیا پر پہلے بھی ایک امداد کے لیے پوسٹ کرچکے ہیں لیکن اس پوسٹ کو کسی نے زیادہ سنجیدگی سے نہیں لیا کیونکہ شاید میں اس وقت اپنے زخم ویڈیو میں دکھانے سے ڈر رہا تھا۔

اُن کا اپیل کرتے ہوئے کہنا ہے  کہ مجھے اس وقت مالی امداد کی سخت ضرورت ہے، براہ کرم کوئی بھی حکومتی اتھارٹی، این جی او یا کوئی بھی مدد کرنا چاہے تو میری مدد کیجیے کیونکہ میرا ایک بازو   حادثے میں کٹ گیا تھا، میں معذور ہوں اور میری دونوں ٹانگیں بھی جلی ہوئی ہیں، میں چل پھر نہیں سکتا کیونکہ میری ٹانگیں زیادہ وزن برداشت نہیں کرتیں۔

اُن کا مزید کہنا ہے  کہ میرے پاس کوئی نوکری بھی نہیں ہے کیونکہ میں زیادہ پڑھا لکھا نہیں ہوں تو براہ مہربانی میری مدد کیجیے اور اگر آپ میرے بارے میں کسی قسم کی کوئی تصدیق کرنی ہے  تو مجھ سے ملاقات کرسکتے ہیں یا پھر مجھ سے ویڈیو کال پر بھی بات کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پوپ فرانسس کی ایک بار پھر غزہ میں جنگ بندی کی اپیل