پوپ فرانسس کی ایک بار پھر غزہ میں جنگ بندی کی اپیل

Apr 01, 2024 | 09:56:AM
 کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے ایک بار پھر غزہ کے تنازع کو فوری روکنے اور جنگ بندی کی اپیل کردی۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے ایک بار پھر غزہ کے تنازع کو فوری روکنے اور جنگ بندی کی اپیل کردی۔ 

ایسٹر کے موقع پر اپنے پیغام میں پوپ فرانسس نے کہا ہے کہ غزہ میں فوری طور پر جنگ بندی اور انسانی امداد یقینی بنائی جائے۔ ہم بچوں کی آنکھوں میں کرب و اذیت دیکھ رہے ہیں، جنگ زدہ علاقوں کے بچے مسکرانا بھول گئے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ بچوں کی آنکھوں میں سوال ہیں کہ یہ ہلاکتیں، یہ تباہیاں کیوں ہیں؟ جنگ ہمیشہ حماقت اور شکست ہوتی ہے، پوپ فرانسس نے یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا۔

مزید پڑھیں: عرب ممالک مستقبل میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کو تیار ہیں، امریکی صدر

ادھر اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی برائے فلسطین فرانسسکا البانیز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی کر رہا ہے، اسرائیل نے غزہ میں جو کچھ کیا ہے اس کی تحقیقات کی جائیں تو دہائیاں لگ سکتی ہیں۔