امریکی اداکار چانس پرڈومو موٹر سائیکل حادثے میں جاں بحق

Apr 01, 2024 | 09:18:AM
برطانوی نژاد امریکی اداکار چانس پرڈومو موٹر سائیکل حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) برطانوی نژاد امریکی اداکار چانس پرڈومو موٹر سائیکل حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 27 سالہ برطانوی نژاد امریکی اداکار چانس پرڈومو کا موٹر سائیکل حادثے میں انتقال ہوگیا جس کی تصدیق ان کے پبلسٹی کی جانب سے کی گئی۔

چانس پرڈومو نے او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس کی ہارر سیریز Chilling Adventures of Sabrina میں اپنے کردار سے شہرت حاصل کی۔

برطانوی نژاد امریکی سٹار لاس اینجلس میں پیدا ہوئے اور ساؤتھمپٹن میں پلے بڑھے۔

مزید پڑھیں: ایسا مشروب جو جوڑوں کے درد کو کم کرنے مدد کرتا ہے

حادثے کی تفصیلات ابھی تک شیئر نہیں کی گئیں تاہم، سی بی ایس نے رپورٹ کیا ہے کہ حادثے میں کوئی اور نقصان نہیں ہوا۔

نیٹ فلکس ڈرامے میں وارلاک ایمبروز اسپیل مین کا کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ پرڈومو نے ایمیزون پرائم کی سپر ہیرو سیریز جنرل وی میں آندرے اینڈرسن کا کردار ادا کیا۔