پیپلز پارٹی کو جھٹکا، سینئر عہدیداران کااستحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان

Oct 31, 2025 | 13:05:PM
 پیپلز پارٹی کو جھٹکا، سینئر عہدیداران کااستحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)شاہدرہ سے پیپلز پارٹی کے سینئر عہدیداران  نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔
سینئر عہدیداران نے جنرل سیکرٹری آئی پی پی میاں خالد محمود سے ملاقات میں شمولیت کا اعلان کیا ۔
زونل صدر پی پی 145 صادق جٹ ،نائب صدر پی پی 145 عبدالرزاق،نائب صدرپی پی 145 عرفان حسین سندھو، صدر یوسی 1سید ضمیرحسین شاہ ،صدر یوسی 2 یاسرحسین بٹ و دیگر عہدیداران  نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔
ملاقات کے موقع پر  رہنماء آئی پی پی چودھری جواد خالد گجر،صدر راوی ٹاؤن ملک احمد حسن موجود تھے۔
سینئر نائب صدر راوی ٹاؤن چودھری امجد رفیق و دیگرسینئر پارٹی رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔
مرکزی جنرل سیکرٹری آئی پی پی میاں خالد محمود کے ہمراہ پارٹی رہنماؤں نے شمولیت اختیار کرنیوالوں کا خیر مقدم کیا۔

یہ بھی پڑھیں:2 دن کرفیو نافذ کرنے کا اعلان،شاہراہیں عام ٹریفک کیلئے بند رہیں گی