سٹاک مارکیٹ میں تیزی،ہنڈریڈانڈیکس 1 لاکھ 59 ہزار کی سطح عبور کرگیا،ڈالرسستا

Oct 31, 2025 | 10:06:AM
سٹاک مارکیٹ میں تیزی،ہنڈریڈانڈیکس 1 لاکھ 59 ہزار کی سطح عبور کرگیا،ڈالرسستا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بسیم افتخار)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران زبردست تیزی ریکارڈکی گئی  اورانڈیکس 1 لاکھ 59 ہزار کی سطح عبور کرگیا،دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری ہے۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران انڈیکس میں 2ہزار543 پوائنٹس کا اضافہ ہوگیاجس کے بعد ہنڈریڈ انڈیکس 1 لاکھ 59 ہزار 276 پوائنٹس پر آگیا۔

واضح رہے گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1732 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 56 ہزار سے نیچے آ گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت کا نیٹ میٹرنگ کی قیمت میں بڑی کمی پرغور

دوسری جانب تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی آئی ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 2 پیسے سستا ہونے کے بعد 280 روپے 90 پیسے کا ہو گیاہے۔
گزشتہ روز بھی کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت معمولی کم ہوئی تھی جبکہ کاروباری دن کے اختتام پر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔