حکومت کا نیٹ میٹرنگ کی قیمت میں بڑی کمی پرغور

Oct 31, 2025 | 10:24:AM
حکومت کا نیٹ میٹرنگ کی قیمت میں بڑی کمی پرغور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سردیوں میں دن کے وقت گرڈ کی بجلی کی طلب میں کمی اور دن کی دھوپ سے اضافی بجلی پیدا ہونے کے خطرے کے پیش نظر حکومت نے نیٹ میٹرنگ کی قیمت میں کمی پر غورشروع کردیا۔
ذرائع کے مطابق نیٹ میٹرنگ کی قیمت 22 روپے کو کم کرکے 11.30 روپے فی یونٹ کرنے پرغور ہو رہا ہے اور وزیراعظم نے اس سلسلے میں متعلقہ حکا م کو قیمتوں پر نظرثانی کی ہدایت کر دی ہے۔
نیٹ میٹرنگ کی اس سکیم نے بھاری مالی بوجھ پیدا کرنا شروع کردیا تھا جو گرڈسے وابستہ صارفین سے دوروپے فی یونٹ وصولی تک تھا۔ 
سرکاری ڈیٹا کے مطابق سولر سسٹم کی توسیع سے گرڈ کے ذریعے بیچی جانے والی بجلی کی فروخت میں 3.2 ارب یونٹ کمی آئی جس سے ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کےمنافع میں 101 ارب روپے کمی آئی جس سے ٹیرف کو 0.9کلوواٹ آورتک بڑھانا پڑا۔ 
پاورڈویژن کے تخمینے میں متنبہ کیاگیا ہے کہ مالی سال 2034 میں یہ اعداد و شمار بڑھ کر 18.8 ارب یونٹ تک بڑھ سکتے ہیں جس کاصارفین پر اثر 5 سے 6روپے فی یونٹ تک ہو سکتا ہے۔ 

 یہ بھی پڑھیں:سٹاک مارکیٹ میں تیزی ،ہنڈریڈانڈیکس 1 لاکھ 59 ہزار کی سطح عبور کرگیا
22اکتوبر کوہونے والے اجلاس میں وزیراعظم نے نیپرا اورپاورڈویژن کو ہدایت کی کہ وہ بائی بیک ٹیرف کا جائزہ لیں اور اس کی تصدیق کریں، یہ نظام سولرصارفین کےلیے بیٹری اسٹوریج کے طور پر استعمال ہو رہا ہے۔