ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک رہے گا: محکمہ موسمیات

Oct 31, 2022 | 10:26:AM
ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ اسلام آباد میں رات کے اوقات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش کا امکان ہے
کیپشن: محکمہ موسمیات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ اسلام آباد میں رات کے اوقات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم خشک رہے گا۔ اسلام آباد میں رات کے اوقات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر میدانی اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ چترال، دیر، سوات، کوہستان، بونیر، مالاکنڈ، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ہے۔ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے میدانی علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ شام یا رات کے دوران مری، گلیات اور گردو نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ صبح اور رات کے اوقات میں بلوچستان کے شمالی علاقوں میں موسم سرد رہے گا۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک  کےساتھ بارش پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔