افغانستان سے فتح والی رات کو آصف علی کیا کرتے رہے؟ویڈیو وائرل

Oct 31, 2021 | 19:53:PM
آصف علی،میچ ،ویڈیو وا ئرل
کیپشن: آصف علی،فائل فو ٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک) شاندار چھکوں کی بدولت پا کستانی ٹیم  کو یادگار فتح دلوانے والے آصف علی کا کہنا ہے کہ وہ افغانستان سے فتح والی رات کو رو پڑے تھے۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے ٹوئٹر پر  آصف علی کا ایک ویڈیو بیان دکھا یا جا رہا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ افغانستان سے فتح کے بعد روپڑا تھا، اس رات میں سوچ رہا تھا کہ ہم کتنے خوش قسمت ہیں کہ پاکستان کی عوام ہماری وجہ سے خوش ہے، ان حالات میں ہم نے عوام کو بہت بڑی خوشی دی ہے۔ آصف علی کا  یہ بھی کہنا تھا کہ مجھے اصل خوشی تب ہوگی جب ان شاء اللہ ہم ورلڈ کپ جیتیں گے اور اس وقت میں اپنی خوشی آپ لوگوں کو ظاہر کرواؤں گا۔ 

یہ بھی پڑھیں:شا ہد آفریدی کی بہن ہوں۔۔سابق کپتان کی بیٹی کی ویڈیو وائرل