اسلام آباد: بھارہ کہو میں سڑک حادثے کا مرکزی ملزم گرفتار

May 31, 2026 | 22:19:PM
اسلام آباد: بھارہ کہو میں سڑک حادثے کا مرکزی ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بھارہ کہو میں گزشتہ رات پیش آئے خوفناک سڑک حادثے کے مرکزی ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ سڑک حادثے کے مفرور ملزم واثق کو فیض آباد کے قریب سے گرفتار کیا گیا، واقعے کی ایف آئی آر تھانہ بھارہ کہو میں درج ہے، حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد حاصل کر لیے۔

حال ہی میں بھارہ کہو میں تیز رفتار کار موٹرسائیکلوں سے ٹکرائی جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ حادثے کے بعد کار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

حادثے کے زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کر کے پولیس نے جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کی، اور اب اہم پیشرفت کے مطابق مرکزی ملزم پولیس کی تحویل میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نیپالی بلے باز کے 6 گیندوں پر 6 چھکے،  ویڈیو وائرل

دیگر کیٹیگریز: پاکستان
ٹیگز: