ٹی 20 ، نیپالی بلے باز 1 اوور میں 6 چھکے لگانے والے بیٹر بن گئے

May 31, 2026 | 20:39:PM
ٹی 20 ، نیپالی بلے باز 1 اوور میں 6 چھکے لگانے والے بیٹر بن گئے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز)ایشین گیمز کے دوران چین کے خلاف ٹی20 میچ  میں نیپالی  بلے باز  کوشل بھرتیل نے 1 اوور میں 6 چھکے لگا کر خود کو اہم بیٹرز کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔

اوپننگ بلے باز نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 43 گیندوں پر 16 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد  سے 43 گیندوں پر 129رنز بنائے، کوشل مالا نے 47 گیندوں پر 85 سکور کیے، روحت نے 21 گیندوں پر 69 رنز بنائے۔

واضح رہے کہ نیپالی ٹیم نے میچ میں 221 رنز سے کامیابی حاصل کی ، چین کی ٹیم مقررہ ہدف کے جواب میں 92 رنز بنا کر آل آئوٹ ہو گئی تھی۔فاتح ٹیم نے چین کے خلاف شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 313 رنز بنا کر ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک نیا سنگ میل عبور کر لیا۔

 اس سے قبل بھی 2023 ایشین گیمز میں نیپال نے منگولیا کے خلاف 314 رنز بنا کر ٹی20 انٹرنیشنل میں 300 سے زائد رنز بنانے والی پہلی ٹیم ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ اس طرح نیپال ٹی20 انٹرنیشنل میں دو مرتبہ 300 سے زائد رنز بنانے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے، نیپال کی اس تاریخی کارکردگی کو ایسوسی ایٹ کرکٹ ممالک کی ترقی اور مضبوطی کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز زمبابوے کی ٹیم کے پاس ہے جواس نے گیمیا کے خلاف  344 رنز ہ بنا کر حاصل کیا ، مختصر طرز کی کرکٹ میں دوسرا سب سے زیادہ ٹوٹل بنانے کا اعزاز انگلینڈ کے پاس ہے جو اس نے جنوبی افریقہ کے خلاف  304 رنز  بنا کر حاصل کیا۔بھارتی ٹیم نے بھی بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں 297 رنز بنا رکھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :دشمن کےوعدوں پر بھروسہ نہیں:ایرانی سپیکر