شمالی وزیرستان؛ دہشتگردوں کا پولیو ٹیم پر حملہ، بچاتے ہوئے پاک فوج کا جوان شہید

May 31, 2023 | 21:24:PM
شمالی وزیرستان؛ دہشتگردوں کا پولیو ٹیم پر حملہ، بچاتے ہوئے پاک فوج کا جوان شہید
کیپشن: شہید ثاقب الرحمان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)شمالی وزیرستان کے علاقے سپین وام میں پولیو ٹیم کو دہشتگردوں سے بچاتے ہوئے فائرنگ سے سپاہی ثاقب الرحمان شہید ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سپین وام میں بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کیلئے مہم جاری تھی کہ دہشتگردوں نے اچانک پولیومہم پرفائرنگ کردی، پولیوٹیم کی حفاظت کےلئے متعین سکیورٹی فورسز کی موثرجوابی کارروائی کی اور پولیومہم کے تمام ارکان کوبحفاظت نکال لیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں مردان کے سپاہی ثاقب الرحمان بہادری سے لڑتے ہوئے شہیدہو گئے، آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کےلئے سرچ آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کےلئے پرعزم ہیں،بہاردرسپاہیوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کومزیدمضبوط کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فواد چودھری کے بیان پر اسد قیصر اور زین قریشی نے ٹوئٹر پر محاذ سنبھال لیا،دبنگ بیان جاری کردیا