فوادچودھری سے کوئی رابطہ نہیں؛ اسد قیصر اور زین قریشی کی سابق رہنما کے بیان کی تردید

May 31, 2023 | 19:43:PM
فوادچودھری سے کوئی رابطہ نہیں؛ اسد قیصر اور زین قریشی کی سابق رہنما کے بیان کی تردید
کیپشن: اسد قیصر، فواد چودھری، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر اور زین قریشی نے فوادچودھری کے بیان کی تردید کردی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے فوادچودھری سے رابطے کی تردید کردی، ان کاکہناہے کہ میرا فوادچودھری سے کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کی سب سے بڑی وکٹ گرنے کو تیار، بڑی خبر آگئی
دوسری جانب زین قریشی نے کہاہے کہ آج اڈیالہ جیل میں تحریک انصاف کے سابق رہنماو¿ں کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات پر میڈیا میں جو تاثر دیا جا رہا ہے میں اسکی تردید کرتا ہوں۔ 
ان کاکہناتھا کہ شاہ محمود قریشی پارٹی کے وائس چیئرمین ہیں اورپی ٹی آئی ایک نظریے کا نام ہے، ہم تحریک انصاف اور عمران خان کے نظریے کے ساتھ کھڑے ہیں!
زین قریشی نے کہاکہ شاہ محمود قریشی نے آج تک صرف اصولوں اور خدمت کی سیاست کی، نہ کوئی عہدہ نہ کوئی لالچ شاہ صاحب کو خرید سکتی ہے،ہم کل بھی عمران خان کے ساتھ تھے، آج بھی ہیں!

یہ بھی پڑھیں: مائنس عمران فارمولا؟شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے بعد فوادچودھری کی اہم میڈیا ٹاک