جہانگیر ترین سے فردوس عاشق اعوان کی ملاقات، سیاسی لائحہ عمل پر تبادلہ خیال

May 31, 2023 | 18:49:PM
جہانگیر ترین سے فردوس عاشق اعوان کی ملاقات، سیاسی لائحہ عمل پر تبادلہ خیال
کیپشن: فردوس عاشق اعوان، جہانگیر ترین، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سینئر سیاستدان جہانگیر ترین نے اپنی نئی پارٹی کے قیام کے حوالے سے مشاورتی عمل تیز کردیا۔
تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین سے تحریک انصاف چھوڑنے والے اہم ترین رہنماؤں کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے،اسلام آباد میں جہانگیر ترین سے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی ملاقات ہوئی ہے ، جس میں عون چوہدری بھی موجود تھے۔
ملاقات میں مستقبل کے سیاسی لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا،جہانگیر ترین کی جانب سے جلد نئی پارٹی کے اعلان کیلئے پریس کانفرنس متوقع ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کی سب سے بڑی وکٹ گرنے کو تیار، بڑی خبر آگئی