بلوچستان: مختلف واقعات میں سکول ٹیچر سمیت 3 افراد جاں بحق

May 31, 2023 | 09:32:AM
بلوچستان: مختلف واقعات میں سکول ٹیچر سمیت 3 افراد جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بلوچستان میں 3 مختلف واقعات میں ملزمان نے فائرنگ کرکے سکول ٹیچر سمیت 3 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

سریاب روڈ ٹیلی فون ایکس چینج کے قریب دکان پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کی زد میں آ کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

فیروز آباد میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ایک شخص کی جان لے لی، جاں بحق شخص کی شناخت گورنمنٹ بوائز مڈل سکول کے ٹیچر انعام ربانی کے نام سے ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ملتان، گھنٹہ گھر چوک میں فائرنگ، 4 افراد زخمی

ادھر اوڑک کے علاقے زرغون غر میں دو گروہوں کے درمیان تصادم ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

پولیس نے لاشوں اور زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ واقعات سے متعلق تحقیقات کی جا رہی ہیں۔