ملتان: گھنٹہ گھر چوک میں فائرنگ، 4 افراد زخمی

May 31, 2023 | 09:19:AM
ملتان: گھنٹہ گھر چوک میں فائرنگ، 4 افراد زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ملتان میں مخالفین کی جانب سے دکان پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔

   ملتان پولیس کے مطابق گھنٹہ گھر چوک میں واقع دکان پر مخالف گروپ کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوئے جبکہ زخمی ہونے والے تمام افراد کو نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: راولپنڈی، ڈکیتی مزاحمت پر نیب کورٹ کے جج قتل

پولیس نے مزید بتایا کہ واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔