مہنگائی کے ستائے عوام کو حکومت نے بڑا ریلیف دیدیا

May 31, 2022 | 18:17:PM
مہنگائی کے ستائے ، عوام خوشخبری
کیپشن: مہنگائی کے ستائے عوام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کردی۔ فی کلو قیمت میں13 روپے کی کمی کے ساتھ ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 154روپے 48 پیسے سستا ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ،ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں13 روپے کی کمی کردی گئی،ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 154روپے 48 پیسے سستا ہوگیا،ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق جون 2022ءکیلئے ہوگا نوٹیفکیشن،ایل پی جی کی ایک کلوگرام کی نئی قیمت 218 روپے 76پیسے مقرر،گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2581 روپے 35 پیسے مقرر، مئی میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 2735 روپے 83 پیسے کا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:تاجروں کیلئے خوشخبری ،حکومت نے بڑی پابندی ہٹالی