ممکنہ خاتون خودکش بمبار، تمام ائیرپورٹ پر الرٹ جاری

May 31, 2022 | 12:14:PM
ممکنہ خودکش بمبار،الرٹ،ایئرپورٹس
کیپشن: اے ایس ایف کی جانب سے ممکنہ خودکش حملہ کرنے والی خاتون کی تصاویر جاری کی گئی ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ائیرپورٹ سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے ممکنہ خاتون خودکش بمبار کے حوالے سے تمام ائیرپورٹ پر الرٹ جاری کر دیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں:لوڈشیڈنگ کے ستائے عوام کو بجلی کا جھٹکا

 اے ایس ایف کی جانب سےممکنہ طور پر خودکش حملہ کرنے والی خاتون کی دو تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں۔

 اس حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن شاہ میر حسین نے تمام متعلقہ افسران کو مراسلہ تحریر کیا جس میں کہا گیا ہے کہ 28،29 مئی کی رات کو یہ انکشاف ہوا ہے کہ زالیا دختر محمد حیات زوجہ شعیب جس کی عمر 22 برس ہے اور وہ ضلع کیچ کی رہائشی ہے، مذکورہ خاتون کراچی یونیورسٹی کے بم دھماکے میں ملوث شاری بلوچ سے متاثر ہے، اس کا تعلق بھی ایک کالعدم تنظیم سے ہے۔