اداکار نوازالدین صدیقی فلم ’ہیروپنتی 2 ‘میں ولن کے روپ میں نظر آئیں گے

May 31, 2021 | 10:26:AM
اداکار نوازالدین صدیقی فلم ’ہیروپنتی 2 ‘میں ولن کے روپ میں نظر آئیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بالی ووڈ کےاداکار نوازالدین صدیقی فلم ’ہیروپنتی 2 ‘میں ولن کے روپ میں نظر آئیں گے ، فلم رواں سال دسمبر  کے مہینہ میں ریلیز کی جائے گی۔ 

بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق نامور اداکار   نوازالدین صدیقی فلم ’ہیروپنتی 2 ‘ میں نیگٹیو  رول ادا کرتے ہوئے نظرآسکتے ہیں۔ٹائیگرشراف کی فلم ’ہیروپنتی 2 ‘ کااعلان گزشتہ سال ہواتھا اور بالی ووڈ کی یہ فلم رواں سال کے آغاز میں فلورپرآگئی تھی۔ کورونا وبا کی دوسری لہر سے قبل فلم کا پہلاشیڈول مکمل ہوگیا تھا۔ اب خبر آرہی ہے کہ فلم ’ہیروپنتی 2 ‘میں نوازالدین صدیقی بھی نظرآئیں گے۔ فلم کواحمدخان ڈائریکٹ کررہے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ 2014میں ریلیز ہونے والی فلم ’ہیروپنتی‘ میں اداکار ٹائیگر شراف کے ساتھ اداکارہ کرتی سینن تھیں۔ فلم ’ہیروپنتی 2 ‘  میں اداکار ٹائیگر شراف کے ساتھ اداکارہ تاراستاریا نظرآئیں گی۔ فلم ’ہیروپنتی 2 ‘اس سال کے آخری مہینے دسمبر کی3 تاریخ کو ریلیز ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: مجھے اپنی فلم میں لے لیں ، فریڈی دارو والا کی شاہ رخ کو  سوشل میڈیا پر فریاد