'انڈین آئیڈل' کی سابق جج سنیدھی چوہان کا شو سے متعلق بڑا انکشاف

May 31, 2021 | 00:30:AM
'انڈین آئیڈل' کی سابق جج سنیدھی چوہان کا شو سے متعلق بڑا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)معروف بھارتی گلوکارہ سنیدھی چوہان نے بھی مشہور میوزک رئیلٹی شو ’انڈین آئیڈل‘ سے متعلق بڑا انکشاف کیا ہے۔
انڈین آئیڈل کا 12 واں سیزن ٹی وی پر نشر کیا جارہا ہے جس میں جج کے فرائض گلوکارہ نیہا ککڑ، ہمیش ریشمیا اور انو ملک انجام دے رہے ہیں۔تاہم سنیدھی نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ وہ پانچویں اور چھٹے سیزن کے بعد بطور جج اس پروگرام کا حصہ کیوں نہیں بنیں۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ ریما کی بارش میں بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر چھا گئی
انہوں نے اعتراف کیا کہ شو کے منتظمین مجھ سے بھی یہ مطالبہ کررہے تھے کہ میں شو میں شریک تمام امیدواروں کی تعریف کروں لیکن میں یہ نہیں کرسکتی تھی اسی لئے میں دوبارہ کسی رئیلٹی شو کا حصہ نہیں بنی۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ’انڈین آئیڈل‘ کا بھانڈا پھوٹ گیا تھا اور معروف گلوکار کشور کمار کے بیٹے امیت کمار نے بتایا تھا کہ میں نے وہی کیا جو شو کے منتظمین نے مجھ سے کہا تھا، مجھے کہا گیا کہ شو میں شریک سب گانے والوں کی تعریف کرنی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیلم منیر کا سوشل میڈیا پر پشتو میں پیغام, مداح حیران و پریشان