نیلم منیر کا سوشل میڈیا پر پشتو میں پیغام, مداح حیران و پریشان

May 30, 2021 | 23:12:PM
نیلم منیر کا سوشل میڈیا پر پشتو میں پیغام, مداح حیران و پریشان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان کی معروف اداکارہ نیلم منیر نے اپنے مداحوں کے لیے پشتو زبان میں پوسٹ شیئر کرکے سب کو حیران کردیا۔
ویڈیوز اینڈ فوٹوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس کا کیپشن انہوں نے پشتو زبان میں تحریر کیا ہے، جبکہ مداحوں کو اسے سمجھنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ ریما کی بارش میں بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر چھا گئی

نیلم منیر اپنی نئی تصویر میں سیاہ رنگ کی شرٹ پہنی ہوئی ہیں جس میں وہ انتہائی دلکش نظر آرہی ہیں۔خوبرو اداکارہ کی اس تصویر کو اور اس کے انداز کو مداح کافی پسند کر رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر نیلم منیر کی اس پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: علیزے شاہ اپنے نامناسب لباس کی وجہ سے پھر تنقید کی زد میں