اداکارہ ریما کی بارش میں بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر چھا گئی

May 30, 2021 | 22:07:PM
اداکارہ ریما کی بارش میں بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر چھا گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ماضی میں لالی ووڈ کو سپر ہٹ فلمیں دینے والی معروف اداکارہ ریما خان نے امریکا کی بارش میں گلوکار سجاد علی کے گانے پر ٹک ٹاک ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔
حال ہی میں ریما خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی نئی ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں امریکا کی بھیگی سڑکوں پر واک کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ریما خان نے اپنی ٹک ٹاک ویڈیو گلوکار سجاد علی کے مقبول ترین گانے ’بارش‘ پر بنائی۔اداکارہ نے ویڈیو کے کیپشن میں ’بارش‘ لکھا اور اس کے ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ ’یہ سجاد علی کا بہترین گانا ہے۔‘ریما خان کی اس ٹک ٹاک ویڈیو کو اب تک ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Reema Khan (@iamreemakhan)

یہ بھی پڑھیں: میرے والد کا کورونا سے انتقال ہوا تھا, سارہ خان کا انکشاف
ٹک ٹاک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریما خان امریکا کی بارش اور خوبصورت موسم سے کافی لطف اندوز ہورہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شوبز کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش

View this post on Instagram

A post shared by Reema Khan (@iamreemakhan)


واضح رہے کہ سجاد علی کا گانا ’بارش‘ گزشتہ سال فروری میں ریلیز ہوا تھا، اس گانے میں سجاد علی کے ساتھ ان کے بیٹے خوبی علی اور اداکارہ ریما خان نے بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔اس گانے کی پروڈکشن اور کمپوزیشن سجاد علی نے کی تھی جبکہ گانے کو تحریر بھی گلوکار نے ہی کیا تھا۔