میرے والد کا کورونا سے انتقال ہوا تھا, سارہ خان کا انکشاف

May 30, 2021 | 21:53:PM
میرے والد کا کورونا سے انتقال ہوا تھا, سارہ خان کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)خوبرو اداکارہ سارہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے والد کا انتقال عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے ہوا تھا،اداکارہ کاکہنا تھا کہ جب میرے والد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تو گھر کے تمام افراد نے بھی اپنے ٹیسٹ کروائے تھے جس کے نتیجے میں فلک اور مجھ سمیت میرے بھائی بہن بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے۔
گزشتہ دنوں سارہ خان نے ایک نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں شرکت کی تھی جس میں انہوں نے اپنے والد کے انتقال کی وجہ بتائی تھی۔سارہ خان نے میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’میرے والد کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے اور صرف پانچ دن کے اندر ان کا انتقال ہوگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: شوبز کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش
انہوں نے کہا کہ ’ہماری قوتِ مدافعت مضبوط تھی جس کی وجہ سے ہم کورونا وائرس سے صحتیاب ہوگئے تھے لیکن چونکہ والد کی عمر70 سال سے زائد تھی تو وہ کورونا کو شکست نہ دے سکے اور انتقال کرگئے۔‘سارہ خان نے کہا کہ ’ہم سب لوگوں کو کورونا وائرس کی الگ الگ علامات ظاہر ہوئی تھیں کسی کو بخار تھا تو کسی کو نزلہ زکام۔‘
اداکارہ نے مزید کہا کہ ’کورونا وائرس کے دوران مجھے شدید سر درد ہوتا تھا جو برداشت کرنا بہت مشکل تھا جبکہ میرے بھائی کو کورونا وائرس کی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی تھیں۔‘واضح رہے کہ سارہ خان نے سال 2017 میں اپنی والدہ کو کھودیا تھا جبکہ گزشتہ سال دسمبر میں ان کے والد بھی انتقال کرگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: قافطان پہنے اداکارہ ماہرہ خان کی تصویر وائرل